آج کی خبریںسوات کی خبریں
سوات: کبل میں بک اسٹورز پر چھاپے، بڑی تعداد میں پاکٹ گائیڈز برآمد

سوات: ڈپٹی کمشنر سوات کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کبل اخلاق احمد نے کبل بازار میں مختلف بک سیلرز کی دکانوں پر کارروائی کرتے ہوئے امتحانات میں نقل کے لیے استعمال ہونے والے پاکٹ گائیڈز اور مائیکرو کتب ضبط کرلیں۔
چھاپوں کے دوران بڑی تعداد میں ایسے مواد کو قبضے میں لیا گیا جو طلباء کے درمیان نقل کے رجحان کو فروغ دے رہا تھا۔ حکام کے مطابق ضبط شدہ مواد تعلیمی ماحول کو متاثر کر رہا تھا اور اس کے خلاف مزید کارروائیاں جاری رہیں گی۔
انتظامیہ نے والدین اور تعلیمی اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس حوالے سے تعاون کریں تاکہ امتحانی عمل کو شفاف اور منصفانہ بنایا جا سکے۔