آج کی خبریںسوات کی خبریں

سوات: کبل کے علاقے شاہ ڈھیرئی میں فلائنگ کوچ کو حادثہ، 2 جاں بحق، 20 سے زائد زخمی

سوات: تحصیل کبل کے علاقے شاہ ڈھیرئی میں بارات لے جانے والی فلائنگ کوچ گاڑی کو حادثہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق جبکہ 20 سے زائد زخمی ہو گئے۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم دو ایمبولینسوں کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچی اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔ شدید زخمیوں کو سیدو شریف سنٹرل ہسپتال جبکہ دیگر کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال دیولئی منتقل کیا گیا۔

جاں بحق افراد کی لاشیں قانونی کارروائی کے بعد لواحقین کے حوالے کر دی گئیں۔ پولیس اور دیگر متعلقہ اداروں نے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

Related Articles

Loading...
Back to top button