آج کی خبریںسوات کی خبریں
سوات : کورونا کے مزید74کیسز،8 افراد انتقال کرگئے
سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات میں مزید74 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی جبکہ مزید 8 افراد انتقال کرگئے۔محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق سوات میں مزید74 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی جس کے بعد ضلع بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد1841ہوگئی جبکہ مزید8 افراد کورونا سے انتقال کرگئے ،مجموعی طور پر اب تک کورونا سے 72 افراد انتقال کرگئے ہیں۔ محکمہ صحت کے مطابق مزید 19 افراد کی صحت یابی کے بعد اب تک747 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔