آج کی خبریںسوات کی خبریں

سوات سے تعلق رکھنے والی معمر خاتون کو نوشہرہ میں قتل کردیا گیا

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) نوشہرہ میں سوات سے تعلق رکھنے والی معمر خاتون کو اس کے دیور کے بیٹے نے قتل کردیا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ذرائع کے مطابق نوشہر کے علاقے بارہ بانڈہ میں کالام اوشو کی رہائشی بیوہ خاتون کو قتل کرنے کے بعد لاش کنویں میں پھینک دی گئی۔ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر ملزم عزت گل ولد گل بادشاہ کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ معمر خاتون کو قتل کرنے والا اُس کے دیور کا بیٹا ہے اور جائیداد کے تنازعے پر اُس کو قتل کیا گیا ہے۔

Related Articles

Loading...
Back to top button