آج کی خبریںسوات کی خبریں

سوات کے عوام کی خدمت میری اولین ترجیح ہے،میانگل شہریارامیرزیب

سوات(زما سوات ڈاٹ کام:23دسمبر2017ء)شہزادہ میاں گل شہریار امیر زیب نے کہا ہے کہ 2017 میں سوات اسٹیٹ کے سو سال مکمل ہوگئے ، سوات ، شانگلہ اور بونیر کے عوام نے ہمیشہ سوات کے شاہی خاندان کو عزت اور احترام کا مقام دیا ہے ، عوام کو اب بھی سوات کے پہلے حکمران میاں گل عبدالودود باچا صاحب اور والی سوات میاں گل عبدالحق جہانزیب کی خدمات یاد ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا کہ میاں گل عبدالودود باچا صاحب نے 1917 ء میں سوات اسٹیٹ کی بنیاد رکھی اور 1927ء میں باقاعدہ سوات میں حکومت قائم ہوئی اور سوات میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھادیا ، بعد میں والی سوات نے بھی تعمیر و ترقی کا سلسلہ جاری رکھا ، تعلیم ، صحت ، مواصلات اور عدل و انصاف کا بہترین نظام بنا دیا ، ہسپتالوں میں مریضوں کو مفت ادویات کے ساتھ مفت کھانا بھی فراہم کیا جاتا تھا ، اس تعمیر وترقی اور عوام کی خدمت کی بنیاد پر صد سال پورے ہونے کے باوجود باچا صاحب اور والی سوات آج بھی عوام کے دلوں میں زندہ ہے اور برسی تقریبات میں کثیرتعداد میں شرکت کرتے ہیں لیکن آج چترال ، دیر اور دیگر علاقوں میں نوابوں کا نام لینے والا کوئی نہیں۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ تعلیمی نصاب میں سوات اسٹیٹ کا مضمون شامل کیا جائے تاکہ نسل نو سوات کی تاریخ سے واقفیت حاصل کرسکے ، انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ نئی حلقہ بندی کے بعد ہی کسی حلقہ سے انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کروں گا ، موجودہ جمہوری دور میں سیاست سے وابستہ ہونا ضروری ہے لیکن میں سوات کے عوام کی سیاست سے بالا تر خدمات کرنا چاہتا ہوں ۔

Related Articles

Loading...
Back to top button