سوات کے عوام کی محبت کو کبھی نہیں بھلا سکوں گ،بریگیڈئیر ظفر اقبال
سوات (زما سوات ڈاٹ کام ۔06اگست 2017ء )مینگورہ کے فورس کمانڈر بریگیڈئیر ظفر اقبال نے کہا ہے کہ سوات کے عوام کی محبت کو کبھی نہیں بھلا سکوں گا ، صحافیوں نے امن کے قیام کیلئے بھر پور کردار اد ا کیا ہے ، سوات پریس کلب میں الوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سوات ایشاء کا سوئٹزر لینڈ اور ایک پر امن علاقہ ہے، یہاں کی عوام نے ہمیں جو محبت دی ہے اسکو کبھی نہیں بھلا پا ؤنگا ، انہوں نے کہا کہ سوات میں شدت پسند ی کے دوران سوات کے صحافیوں نے قیام امن کے لئے جو کردار ادا کیا ہے ، و ہ تاریخ میں سنہرے حروف سے لکھا جائے گا، یہاں کی بہادر عوام کا کردار بھی قابل تعریف ہے اس موقع پر سوات پریس کلب کے صدر شہزاد عالم نے بریگیڈئیر ظفر اقبال کا شکریہ ادا کیا اور سوات کے لئے ان کے کرادار پر روشنی ڈالی ، اس موقع پر سینئرصحافیوں نے تبدیل ہونے والے بریگیڈ ئیر ظفر اقبال کو روایتی شال اور پکول کا تحفہ دیا ۔