آج کی خبریںسوات کی خبریں
سوات: گبین جبہ کے پہاڑی سلسلے میں آگ بھڑک اٹھی، ریسکیو آپریشن جاری

سوات: گبین جبہ (منزہ سخرہ) کے پہاڑی سلسلے میں آگ لگنے کی اطلاع موصول ہوتے ہی کنٹرول روم نے فوری طور پر ریسکیو 1122 کی فائر وہیکل اور فائر فائٹرز ٹیم کو روانہ کردیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق علاقے میں سڑک نہ ہونے اور دشوار گزار راستوں کی وجہ سے فائر وہیکل کا پہنچنا ممکن نہ تھا، جس کے بعد ریسکیو اہلکار پیدل سفر کرتے ہوئے جائے وقوعہ پر پہنچے اور آگ بجھانے کا عمل شروع کیا۔
ریسکیو ٹیم گزشتہ تین گھنٹوں سے مسلسل آگ پر قابو پانے میں مصروف ہے۔ حکام کے مطابق مزید وسائل اور نفری کو متحرک کیا جا رہا ہے تاکہ آگ پر مکمل قابو پایا جا سکے اور مزید پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔