آج کی خبریںسوات کی خبریں
سوات: گلکدہ سیدو شریف میں خاتون قتل، ملزم داماد چند گھنٹوں میں گرفتار

سوات (نمائندہ خصوصی) سیدو شریف کے علاقے گلکدہ میں فائرنگ کے ایک اندوہناک واقعے میں خاتون جاں بحق ہوگئی۔ اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ سیدو شریف روشن علی نفری کے ہمراہ فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچے اور شواہد اکھٹے کیے۔
پولیس کے مطابق مقتولہ کی شناخت مسماۃ (م)، زوجہ سلمان سکنہ گلکدہ نمبر 2 کے طور پر ہوئی ہے، جسے فائرنگ کر کے قتل کیا گیا۔ مقتولہ کی لاش کو قانونی کارروائی کے لیے سیدو گروپ آف ہاسپٹلز منتقل کر دیا گیا۔
واقعے کی رپورٹ مقتولہ کے والد گل محمد ولد بخت زرین کی مدعیت میں تھانہ سیدو شریف میں درج کر لی گئی، جس میں داماد سلمان ولد گل فراز کو نامزد کیا گیا ہے۔
ایس ایچ او روشن علی کی قیادت میں پولیس نے چند گھنٹوں کے اندر کارروائی کرتے ہوئے نامزد ملزم سلمان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔


