سوشل ویلفیئرنے متاثرہ خواتین کی مدد کے لئے الگ ڈسک اور کمیشن قائم کردیا
سوات(زما سوات ڈاٹ کام)سوشل ویلفیئرکے زیر اہتمام متاثرہ خواتین کے مدد کے لئے الگ ڈسک اور کمیشن قائم کرلیا گیاہے، متاثرہ خواتین ہرقسم کی قانونی، اخلاقی اور دیگر امداد لے سکتی ہے، ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر نصرت اقبال، مینگورہ میں ڈسٹرکٹ ایکشن کمیٹی وومن سٹیس کے ممبران کو دوہ روزہ تربیتی ورکشا پ کے دوران سوشل ویلفیئر ضلع سوات ڈائریکٹر نصرت اقبال نے کہاکہ ضلع بھرمیں خواتین کے ساتھ امتیازی سلوک، ان کو جائیداد میں حصہ نہ دینا، سماجی دباؤ اور دیگر مسائیل میں مدد کے لئے سوشل ویلفیئر نے باقاعدہ ایکشن کیمٹی قائم کردی ہے اور اس کے معزز ارکان جن میں سرکاری حکام کے ساتھ ساتھ سماجی کارکن، میڈیا کے نمائندگان اور علاقے کے معززین شامل ہے کے زیر اہتمام مدد فراہم کی جائیگی، اس سے قبل تربیتی ورکشا پ بنانے والے دی اویکنیگ کے شمشیر علی اور نیلم رحیم نے بنیادی انسانی حقوق، خواتین کے ساتھ مختلف جگہوں پر زیادتی کا تفصیلی ذکر کیا، خاتون وکیل سمرین حکیم نے ورکشاپ میں بتایاکہ حکومت پاکستان نے خواتین کو وراثت، مہر، حراسمنٹ اور دیگر زیادتی کے خلاف قانون کی تحفظ دے رکھی ہے انہوں نے خواتین کے ساتھ مختلف زیادتی اور جرائم کے بارے میں قانونی نقطے اور سزاکے بارے میں تفصیلات فراہم کی، تربیتی ورکشاپ سے پروفیسر ردی شام نے سٹیٹ اور شہری کے حقوق پر بحث کی، ورکشاپ کے آخر میں شرکت کرنے والوں میں سرٹیفکیٹس تقسیم کئے گئے۔