آج کی خبریںسوات کی خبریں
سپین خان پر دس افراد کا تشدد،علاج کے لئے اسپتال منتقل
سوات (زما سوات ڈاٹ کام ۔28ستمبر2017ء )سوات میں زبانی تکرار پر جنرل کونسلراوڈیگرام ظفر حیات عرف سپین خان کو تشدد کرکے اسپتال پہنچادیا گیا، مینگورہ پولیس نے ظفر حیات خان کی رپورٹ پر دس افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید کاروائی شروع کردی، پولیس رپورٹ کے مطابق مجروح ظفر حیات نے تھانہ مینگورہ میں رپورٹ کرتے ہوئے بتایا کہ اسے ایک پرائیویٹ نمبر سے فون آیا کہ ضروری کام ہے ہم سے مل لو جب میں بتائے گئے جگہ پر پہنچا تو وہاں پر عمر نبی نامی شخص نو دس افراد کے ساتھ پہلے سے موجود تھا جنہوں نے مجھے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا اور میرے کپڑے پھاڑے ، مینگورہ پولیس نے ظفر حیات کی شکایت پر رپورٹ درج کرکے رپورٹ میں درج افراد کے خلاف مزید کارروائی شروع کردی ہے۔