آج کی خبریںسوات کی خبریںسیاست
سیاسی مخالفین بدترین شکست سے دوچار ہونگے،اپنے دور حکومت میں ریکارڈ ترقیاتی کام کئے، فضل حکیم خان
سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، 21 جون 2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی صدر اور سابقہ ڈیڈک چیئرمین فضل حکیم خان نے کہا ہے کہ شکست سیاسی مخالفین کا مقدر ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے خواجہ آباد میں سیاسی جلسہ کے دوران میڈیا سے گفتگو میں کیا۔انہوں نے کہا کہ اپنے دور حکومت میں ریکارڈ ترقیاتی کام کئے ہیں اسلئے عوام نے خادم سوات کا لقب دیا ہے اور ائندہ انتخابات میں بھاری مینڈت سے کامیابی حاصل کرینگے اور جتنے بھی سیاسی مخالفین ہیں اُن کا مقدر شکست ہوگا۔انہوں نے نئی حلقہ بندیوں میں اپنے حلقہ سے الگ ہونے والے ووٹرز کو ہدائت کی کہ ائندہ انتخابات میں تحریک انصاف کے امیدوار عزیزاللہ گران کو کامیاب بنائیں۔