سیدو شریف اسپتال مالی بحران کا شکار، سو سے زائد ملازمین چھ ماہ کی تنخواہوں سے محروم
سوات (زما سوات ڈاٹ کام ) سیدو شریف اسپتال میں 100 سے زائد ہاوس افیسر پچھلے چھ مہینوں سے تنخواہوں سے محروم، تنخواہ کے بارے میں جب بھی ایم ایس افیس سے معلومات کے لیے رابطہ کرتے ہیں تو افیس عملہ کا رویہ خواتین ڈاکٹروں کے ساتھ نا مناسب ہوتا ہے، حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ ۔ تفصیلات کے مطابق سیدو شریف اسپتال مالی بحران کا شکار ہونے لگا، اسپتال انتظامیہ چھ مہنوں سے سو سے زائد ہاوس افیسروں کو تنخواہوں سے محروم رکھا ہے جبکہ تنخواہوں کی عدم فراہمی کی وجہ سے ہاوس افیسر زشدید ذہنی اور مالی بحران سے دو چار ہوگئے ہیں، ہاوس افیسرز نے نام نہ بتانے کے شرط پر کہا ہے کہ ایم ایس افیس جب بھی تنخواہوں کے فراہمی کے سلسلے میں رابطہ ہوتا ہے تو افیس عملہ انتہائی نا مناسب ہوتا ہے جس کے خلاف بار بار شکایت جمع کرنے کے باوجود کوئی دادرسی نہیں کی گہی انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ہاوس افیسر پوری اسپتال میں ایمانداری سے اپنے زمہ داری پوری کررہی ہے لیکن پھر بھی ان کو اپنے بنیادی حق سے محروم رکھا جا رہا ہے جس کے حل کے لیے فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔