آج کی خبریںسوات کی خبریں

سیدو شریف اسپتال میں500 بیڈز نئی عمارت کا افتتاح23 مارچ کوہوگا

سوات(زماسوات ڈاٹ کام :16جنوری2017)سیدو گریپ آف ٹیچنگ ہسپتال کے چیف ایگزیکٹیو ڈاکٹر تا ج محمد خان نے کہا ہے کہ سیدو شریف ہسپتال میں 500بیڈز کے لئے بلڈنگ میں جاری ترقیاتی کام مقررہ وقت تک مکمل کیا جائیگا اور 23مارج کو اسکا باقاعدہ افتتاح ہوگا ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز اپنے دفتر میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوکیا، اس موقع پر انجینئر عمر فاروق اور دیگر حکام بھی موجودتھے ، انہوں نے کہا کہ سیدو گروپ آف ٹیچنگ ہسپتال میں جار ی ترقیاتی کام ہر حال مقررہ مدت میں مکمل کیا جائیگا جبکہ ساتھ میں مشینوں کی انسٹالیشن بھی کی اجائیگی ، تاج محمد خان نے کہا کہ نئے بلڈنگ میں500بیڈز کا ہسپتال اور20ڈیپارٹمنٹ ہوں گے اس کی تکمیل سے صحت کے سہولیات سے عوام مستفید ہو سکیں گے جبکہ دوسرے فیز میں700بیڈز کے ہسپتال پر کام شروع ہو جائیگا ۔

Related Articles

Loading...
Back to top button