آج کی خبریںسوات کی خبریں
سیدو شریف اسپتال پیر کے دن سے دو ہفتے کے لئے بند ہوگا
سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سیدوشریف اسپتال میں پیرکے دن سے تمام او پی ڈیز بند کرنے کے احکامات جاری،صرف ایمرجنسی میں لوگوں کا علاج معالجہ کیا جائے۔ سوات میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر سیدو شریف اسپتال میں تمام او پی ڈیز کو پیر کے دن سے دو ہفتے کے لئے بند کیا جا رہا ہے جبکہ صرف ایمرجنسی یونٹ کھلا رہے گا جس میں لوگوں کا علاج معالجہ کیا جائے گا۔