آج کی خبریںسوات کی خبریں

سیدو پولیس نے چوروں کے منظم گروہ کے کارندے گرفتارکرلئے

سوات(زما سوات ڈاٹ کام:18نومبر2017ء)سیدو پولیس نے چوروں کے منظم گروپ کے دو کارندوں کو گرفتار کرلیا ،چوری شدہ دو لاکھ اڑتیس ہزار روپے برآمد ،سنسنی خیز انکشافات کی توقع۔ سیدو شریف کے ایس ڈی پی او پیر سید خان نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ چند روز قبل سیدو شریف میں شفاء میڈیکل سنٹر کے مالک مجیب اللہ نے رپورٹ درج کرتے ہوئے کہا کہ رات کو نامعلوم افراد ان کے دکان سے تین لاکھ ساٹھ ہزار روپے چوری کرگئے ہیں جس پر جدید خطوط پر تفتیش کا اغاز کردیا گیا اور ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی جس میں انہوں نے نہایت جدوجہد کے بعد دو ملزمان نیاز محمد ولد سرزمین سکنہ شانگلہ ،اور سجاد ولد باچہ زیب سکنہ شانگلہ کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے دو لاکھ 38 ہزار روپے نقدی برآمد کرکے انکے خلاف مقدمہ درج کرلیا ، انہوں نے بتایا کہ مذکورہ ملزمان کا تعلق اہم گروپ سے ہے جو کہ شانگلہ سے آکر یہاں پر چوریاں اور ڈکیتیاں کرتے ہیں ۔

Related Articles

Loading...
Back to top button