آج کی خبریںسوات کی خبریں

سید حبیب علی شاہ نے سیکڑوں ساتھیوں سمیت مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کردیا

سوات(زما سوات ڈاٹ کام:26جنوری2018) جمعیت علمائے اسلام کے صوبائی رہنما اور حلقہ پی کے 81سے سابق امیدوارصوبائی اسمبلی سید حبیب علی شاہ نے اپنے سیکڑوں ساتھیوں سمیت مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کردیا۔ سیدحبیب علی شاہ نے 2013ء میں ٹکٹ نہ ملنے پر مسلم لیگ ن کو چھوڑ کر جے یو آئی ف میں شمولیت اختیار کرلی تھی اور الیکشن لڑکر 12ہزار سے زائد ووٹ حاصل کرکے چند سو ووٹوں سے الیکشن ہارا تھا۔ تاہم اب انہوں نے دوبارہ مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کیا ہے۔ سید حبیب علی شاہ کا اپنا حلقہ احباب ہے اور ان کی شمولیت سے نہ صرف صوبائی حلقہ بلکہ سوات میں بھی ن لیگ کی پوزیشن کا فی مستحکم ہوگئی ہے۔ ذرائع کے مطابق سید حبیب علی شاہ کو قومی اور صوبائی اسمبلی کا ٹکٹ سمیت پارٹی میں اہم عہدہ بھی دیے جانے کا امکان ہے

Related Articles

Loading...
Back to top button