آج کی خبریںقومی خبریں

سینیٹ میں نیا پاکستان ہاؤسنگ بل منظور کر لیا گیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) قومی اسمبلی کے بعدسینیٹ نے بھی نیا پاکستان ہاؤسنگ اینڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی بل 2019ء منظور کرلیا۔  چئیرمین صادق سنجرانی کی زیرصدارت اجلاس میں ہاؤسنگ بل وزیر پارلیمانی امور اعظم سواتی نے پیش کیا اور منظوری پراپوزیشن کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا  ایسا اتفاق رہا توعوامی مسائل پر قانون سازی کر سکیں گے۔ اپوزیشن کے مطالبے پر زینب الرٹ ردعمل اور بحالی بل 2020ء اورخواتین جائیداد حقوق کے نفاذ کے بل 2020ء سمیت 7 بل متعلقہ کمیٹیوں کے سپرد کردیے گئے۔

 

  وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے تحریری جواب میں بتایا تمام ہمسائیوں کیساتھ بہترین تعلقات حکومتی حکمت عملی ہے ،بھارت نے بات چیت کا عمل 2013ء سے ایل او سی پر دشمنی کے پس منظر میں یکطرفہ معطل کر رکھا ہے ،وہ ایل او سی اور ورکنگ باونڈری پرسیز فائر کی مسلسل خلاف ورزیوں میں مشغول ہے ،مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال میں بھارت سے بات چیت ممکن نہیں۔  انہوں نے بتایا کہ ایران نے پاک، بھارت تناؤ کم کرنے کیلئے ثالثی کی پیشکش کی تاہم بھارتی رویہ علاقائی امن اور سلامتی کیلئے خطرہ ہے۔ سعودی عرب میں قید پاکستانیوں کی تعداد 3ہزار کے قریب ہے ،ولی عہد کے دورے کے بعد 2080  قیدیوں کو رہا کیا گیا ۔

Related Articles

Loading...
Back to top button