آج کی خبریںسوات کی خبریں
سیکورٹی فورسز کے زیر حراست شدت پسند بیماری سے جاں بحق
سوات(زما سوات ڈاٹ کام :05 مارچ2018) سیکورٹی فورسز کے ساتھ زیر حراست شدت پسند بیماری کی وجہ سے انتقال کرگیا۔ ذرائع کے مطابق سعید اللہ ولد شیر دل سکنہ توتانا بانڈئی تحصیل کبل کو فورسز نے اکتوبر2010ء کو شدت پسندی کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔ گذشتہ روز وہ بیماری کی وجہ سے چل بسا۔ بعد میں اس کی میت ورثا کے حوالے کردی گئی جس کو آبائی قبرستان میں سرد خاک کردیا گیا۔