آج کی خبریںسوات کی خبریں

سیکورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں فضل اللہ کے قریبی ساتھی ہلاک

سوات (زما سوات ڈاٹ کام :06دسمبر2017ء) سوات کے علاقہ چارباغ میں سیکورٹی فورسز اور خفیہ اداروں کی مشترکہ کارروائی میں دو اہم دہشت گرد ہلاک ہو گئے،آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق بدھ کے روز سوات کی تحصیل چارباغ میں سیکورٹی فورسز اور خفیہ اداروں نے ایک اطلاع ملنے پے دریائے سوات کے کنارے کارروائی کرتے ہوئے دو انتہائی اہم اور مطلوب شدت پسندوں عبدالوہاب عرف حماد اور اسد اللہ عرف انس کو ہلاک کردیا۔سیکورٹی ذرائع کے مطابق د ونوں دہشت گرد افغانستان سے ہدایات حاصل کرنے کے بعد سوات میں دہشت گرد ی کے بڑے منصوبے کی تکمیل کی غرض سے موجود تھے جبکہ دونوں دہشت گرد سوات میں آپریشن کے دوران افغانستان فرار ہو گئے تھے اور دونوں شدت پسندتحریک طالبان کے امیر فضل اللہ کے قریبی ساتھی تھے۔
Back to Conversion Tool

Related Articles

Loading...
Back to top button