آج کی خبریںسوات کی خبریں

شانگلہ: امتحانی ڈیوٹی پر جانے والی گاڑی کھائی میں گرنے سے ایک شخص جاں بحق، ایک زخمی

شانگلہ (نمائندہ خصوصی) شانگلہ کے علاقے ڈھیرئی سنیلہ، پورن روڈ پر افسوسناک ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک گاڑی الپوری سے مارتونگ امتحانی ہال میں ڈیوٹی پر جا رہی تھی کہ ڈھیرئی کے مقام پر ڈرائیور کفایت اللہ سے گاڑی بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گری۔

حادثے کے نتیجے میں شریف خان سکنہ لیلونی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، جبکہ گاڑی کے ڈرائیور کفایت اللہ سکنہ کوزہ الپوری زخمی ہوگئے جنہیں ابتدائی طبی امداد کے بعد الوچ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس نے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

Related Articles

Loading...
Back to top button