آج کی خبریںسوات کی خبریں
شاہ ڈھیرئی میں پچیس سالہ نوجوان نے خود پر فائرنگ کرکے خودکشی کرلی
سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 18 فروری 2019ء) سوات کی تحصیل کبل کے علاقہ شاہ ڈھیرئی میں پچیس سالہ نوجوان نے خود پر فائرنگ کرکے خودکشی کرلی۔ پولیس کے مطابق سیف اللہ نامی نوجوان نے گھر میں بیوی سے تلخ کلامی کے بعد خود کو گودام میں بند کرکے پستول سے اپنے سر پر فائرنگ کی جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگیا۔ پولیس نے رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔