صحافی ڈاکٹر محبوب علی کے پی ایچ ڈی مکمل کرنے پر اعزازی تقریب
سوات (زما سوات ڈاٹ کام )سوات پریس کلب کے سابق چیرمین و سینئر صحافی ڈاکٹر محبوب علی کے پی ایچ ڈی مکمل کرنے پر اعزازی تقریب، صحافیوں نے مبارکباد پیش کرتے ہوئے سوات کے لیے اعزاز قرار دیدیا، تفصیلات کے مطابق سوات پریس میں سینئر صحافی محبوب علی کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا، اس موقع پر چیئرمین سوات کلب شیرین زادہ، جنرل سیکرٹری نیاز احمد خان، صدر حضرت علی باچا، فضل رحیم خان، غفور خان عادل، حضرت بلال ماما جی اور دیگر نے ڈاکٹر محبوب علی کو ہار پہنایا اور مبارک باد دی، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین شیرین زادہ، صدر حضرت علی باچا، غفور خان عادل، فضل رحیم خان، حضرت بلال ماما جی نے کہا کہ سوات دہشت گردی سے متاثرہ واحد علاقہ ہے جہاں کے صحافیوں نے کسی ڈر اور خوف کو خاطر میں لائے بغیر حالات کا مردانہ وار مقابلہ کرتے ہوئے قیام امن اور ملکی سلامتی کی جنگ میں بے پناہ قربانیاں دی ہے اور جانوں کے نذرانے پیش کئے جسکا آج انکو صلہ مل رہا ہے، انہوں نے کہا کہ ان حالات پر محبوب علی نے پی ایچ ڈی ریسرچ مکمل کر دیا ہے جو کہ دیگر صحافیوں کے لئے بھی انتہائی مفید ہے، اس موقع پر سابق چیئرمین و سینئر صحافی ڈاکٹر محبوب علی نے تمام ساتھیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میرے پی ایچ ڈی ریسرچ جنگ زدہ علاقوں میں صحافیوں پر اثرات کے بارے میں ہیں، جس میں کوشش کی گئی ہیں کہ خیبرپختونخوا سمیت پاکستان کے مختلف علاقوں میں صحافیوں پر اثرات کا تجزیہ کیا جائیں، انہوں نے کہا کہ صحافی معاشرے کے آنکھیں ہے اور ان کی کوششوں سے معاشرے سے نا انصافیوں کا خاتمہ ہو رہا ہے اور معاشرے کی اصلاح ہورہی ہے، تقریب میں سوات پریس کلب کے صحافیوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی، جس میں شفیع اللہ، عمر فاروق، ناصر عالم، محمد زبیر خان، لونگین خان، جاوید اقبال میر جانخیل، لیاقت راحیل، شہزاد نوید و دیگر موجود تھے۔۔………..