ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ائندہ انتخابات کیلئے قوائد و ضوابط وضع، تمام محکموں کے سربراہان کا اجلاس
سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 22 جون 2018ء) ڈپٹی کمشنر سوات شاہد محمود کی سربراہی میں ضلع میں عام انتخابات 2018 کی تیاری اور انتظامات کے سلسلے میں اجلاس ہوا۔ ڈی سی سوات نے ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کی موجودگی میں تمام متعلقہ محکموں اور ڈی ایم اوز کو جنرل الیکشن 2018کے قواعدوضوابط اورٹی او آرزپر سختی سے عمل درآمد کے احکامات جاری کئے۔ اجلاس میں ریجنل الیکشن کمشنر سوات، ڈی پی او سوات، اے ڈی سی سوات، مختلف محکموں کے ضلعی سربراہان ،تمام اسسٹنٹ کمشنرز اورٹی ایم اوز نے شرکت کی ڈی سی نے اجلاس میں بعض ضلعی افسران کی عدم موجودگی پرسخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں آئندہ اجلاسوں میں بروقت شرکت اور احساس ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے کی ہدایت کی انہوں نے واضح کیا کہ جنرل الیکشن 2018کو کامیاب اور شفاف بنانے کے لیے ضلعی انتظامیہ اور محکمے تمام ممکن اقدامات کریں گے۔