آج کی خبریںقومی خبریں

طالبان سےامن معاہدہ پاکستانی معیشت اور خطےمیں امن کیلئےضروری ہے، وزیراعظم

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ طالبان سےامن معاہدہ پاکستانی معیشت کی بحالی اور خطےمیں قیام امن کیلئےضروری ہے۔  سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں ورلڈ اکنامک فورم کے موقع پر وزیراعظم عمران خان نے پاکستان اسٹریٹجی ڈائیلاگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نےدہشتگردی کیخلاف جنگ میں بھاری نقصان اٹھایا اور قوم نے 70ہزار جانوں کی قربانیاں دیں، اس جنگ میں کامیابی کےبعدمعیشت کی ترقی ترجیح ہے۔

 

عمران خان کا کہنا تھا کہ طالبان سےامن معاہدہ پاکستانی معیشت اور خطےمیں قیام امن کیلئےضروری ہے، افغانستان میں قیام امن کیلئےامریکاسےملکرکام کررہےہیں، کوشش ہےسعودی عرب اورایران میں تعلقات بہترہوں۔  عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں تمام مذاہب کےتاریخی مقامات ہیں اور سیاحت کیلئےبہترین ملک ہے، ہماری سرزمین کئی قدیم تہذیبوں کامسکن ہے جہاں ایسےمقامات ہیں جوابھی تک دنیاکی نظرسےاوجھل ہیں۔  عمران خان نے مزید کہا کہ پاکستان میں ہنرمندنوجوانوں کی کمی نہیں اور زیادہ ترآبادی نوجوانوں پرمشتمل ہے، ان کےروزگارکیلئےغیرملکی سرمایہ کاری لائیں گے، حکومت میں آنےکےبعدسب سےزیادہ توجہ معیشت پردی ہے۔

Related Articles

Loading...
Back to top button