طلبہ کے داخلوں کے لئے سوات کے کالجز میں نشستوں کو بڑھا یا جائیگا،فضل حکیم
سوات (زما سوات ڈاٹ کام۔05اگست2017)ڈیڈک کمیٹی کے چیئرمین و ممبر قومی اسمبلی فضل حکیم خان نے کہا ہے کہ سوات کے کالجز میں نشستوں کو بڑھا یا جائیگا ، تاکہ تمام طلباء و طالبات کو بروقت داخلے مل سکیں ، سوات بورڈ میں انٹر میڈیٹ کے نتائج کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت خیبر پختونخوا میں تعلیم کے فروغ پر خصوصی توجہ دے رہی ہے اور بجٹ کا زیادہ تر حصہ تعلیم کے لئے مختص کیا ہے ، انہوں نے کہا کہ موجودہ دور حکومت میں سوات کے 4سکولوں کو ہائیر سکینڈری سکول کا درجہ دیا گیا لیکن اسکے باوجود سیٹوں کی کمی ہے جس کے وجہ سے طلباء وطالبات داخلوں سے محروم رہ جاتے ہیں ، اسلئے ہماری کوشش ہے کہ سوات کے سکولوں میں نشستوں کو بڑھا یا جائیں اور اسکے ساتھ ساتھ ہائیر سیکنڈری اور کالجز میں افٹر نون کے کلا سز کا اغاز کیا جائیں تاکہ یہاں کے طلباء وطالبات کو بروقت داخلہ مل سکیں، اور وہ اپنی تعلیم بغیر کسی رکاوٹ کے جاری رکھ سکیں ، اس موقع پر انہوں نے انٹرمیڈیٹ کے امتحانات میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کو مبارکباد دی ۔