آج کی خبریںسوات کی خبریں

علماء کرام پائیدار امن کے قیام میں اپنا کردار ادا کریں، اے ڈی سی محمد طاہر

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 15 مئی 2018ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوات محمد طاہر خان نے کہا ہے کہ علماء کرام سوات میں پائیدار آمن کے لئے اپنا کردار ادا کریں اور اصلاحی معاشرے کے قیام کے لئے بھر پور جدو جہد کریں ، جمعیت اہلسنت و الجماعت کے صدر فضل قدیر شاہ کی قیادت میں علمائے کرام اور ائما کرام کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ علماء معاشرے کے اہم لوگ ہیں اور ممبر و مہراب پر اصلاحی معاشرے کے قیام میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں ، لہٰذا اپ لوگ سوات میں پائیدار قیام امن کے لئے بھر پور کردارار ادا کریں اور عوام کو محبت کا درس دیں تاکہ اصلاحی معاشرہ قائم ہو، اس موقع پر علمائے کرام نے انتظامیہ کے ساتھ ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا اور اپنے مسائل سے اگاہ کیا ، جس پر محمد طاہر خان نے علمائے کرام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔

Related Articles

Loading...
Back to top button