سوات کی خبریں

عوامی شکایات پر حلال فوڈ اتھارٹی کی درگئی میں کاروائی

ملاکنڈ (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 06 دسمبر 2018ء) خیبر پختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی نے ملاکنڈ ڈویژن کے مسافروں کی شکایات پر درگئی کے ہوٹلوں کا معائنہ کیا اس دوران مسافروں کو ناقص اور مضر صحت اشیاء بیچنے والے چھ ہوٹلوں کو سیل کردیا گیا جبکہ بڑی مقدار میں خراب اور حفظان صحت کے برخلاف خوراک کو تلف کیا گیا یہ کاروائی ڈپٹی ڈائریکٹر محمد اسد قاسم کی ہدایت پر عمل میں لائی گئی جبکہ اس مقصد کیلئے مقرر کردہ معائنہ ٹیم نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر مراد علی کی سربراہی میں درگئی کے بیشتر ہوٹلوں میں اشیائے خوردونوش اور خدمات کا جائزہ لیا ٹیم کے دیگر ارکان میں فوڈ سیفٹی افسران شکیل احمد خان، نواب علی اور فرمان علی بھی شامل تھے کاروائی میں نیوٹریشن سپیشلسٹ اسسٹنٹ ڈائریکٹر سجاد احمد نے بھی معاونت فراہم کی یہ کاروائی مسافروں کی متعدد شکایات موصول ہونے پر عمل میں لائی گئی اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ ملاکنڈ نے بھی معائنہ ٹیم کو بھر پور معاونت فراہم کی معائنہ ٹیم نے تمام ہوٹل مالکان کو خبردار کیا کہ وہ مسافروں کی مجبوریوں سے فائدہ اٹھانے اور انہیں ناقص خوراک زائد قیمت پر مہیا کرنے کی بجائے خدمات میں واضح بہتری لائیں بصورت دیگر زیادہ سخت کاروائی سے گریز نہیں کیا جائے گا۔

Related Articles

Loading...
Back to top button