آج کی خبریںملاکنڈ بھر سے

عوامی مشکلات کے خاتمہ کیلئے وزیراعلیٰ نے 258 ملین روپے منظورکئے ، فضل حکیم

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 22 مئی 2018ء) چیئرمین ڈیڈک کمیٹی ایم پی اے فضل حکیم خان نے کہا ہے کہ عوام پر ڈبلیو ایس ایس سی مینگورہ کے نتائج انا شروع ہوگئے ہیں اور شہر میں پانی اور صفائی کے نظام میں بہتری آئی ہے ، ڈبلیو ایس ایس سی دفتر میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں کہا کہ گذشتہ روز عوامی مشکلات کے خاتمے کے پیش نظر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے 258ملین روپے کی منظوری دی جو فنانس سے جلد ڈبلیو ایس ایس سی کو منتقل ہوجائینگے جبکہ میرے حلقے میں 32کروڑ روپے کی لاگت سے پائپ کی تبدیلی پر کام جاری ہے اور ساڑے اٹھ ارب روپے کی لاگت سے گریٹویٹی سکیم کی تکمیل سے شہر میں پینے کے صاف پانی کا مسئلہ حل ہوجائیگا ، انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد صرف اور صرف عوامی مشکلات کا حل اور انکو سہولیات کی فراہمی ہے جسکے لئے تمام تر وسائل بروئے کارلائے جارہے ہیں ، انہوں نے کہا کہ ڈبلیو ایس ایس سی شہر میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور صفائی میں بہترین کردار ادا کررہی ہے ۔

Related Articles

Loading...
Back to top button