آج کی خبریںسوات کی خبریں

عوام وزیراعلیٰ اور عمران خان کی کارکردگی سے مطمئین ہیں،فضل حکیم

سوات(زما سوات ڈاٹ کام )ایم پی اے فضل حکیم خان نے کہا ہے کہ عوام وزیر اعلیٰ اور وزیر اعظم کی کارکردگی سے مطمئین ہیں،تحریک انصاف میں لوگوں کی دھڑا دھڑ شمولیت اس بات کی عکاسی کرتا ہے۔شمولیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف ملاکنڈ ڈویژن کے صدر وچیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان نے کہا ہے کہ ملاکنڈ ڈویژن سمیت سوات کے تمام حلقوں میں پاکستان تحریک انصاف میں شمولیتوں کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے، ہر دن گزرنے کے ساتھ پی ٹی آئی کے ساتھ جڑنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ وزیراعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کے وژن اور کارکردگی سے عوام خوش ہے اسلئے لوگ مختلف پارٹیوں کو چھوڑ کر ہمارے ساتھ پی ٹی آئی میں شامل ہو رہے ہیں، یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ لوگ موجودہ حکومت کے پالیسیوں اور عوام دوست اقدامات سے پر امید ہیں ۔

Related Articles

Loading...
Back to top button