عید میلاد النبی ؐ کے سلسلے میں اہلسنت والجماعت کی جانب سے جلسہ کا انعقاد
سوات (زما سوات ڈاٹ کام:30نومبر2017) عید میلاد النبی ؐ کے سلسلے میں اہلسنت والجماعت ناجیہ سوات کے زیر اہتمام گراسی گرانڈ میں جلسہ منعقد ہوا ، جس میں سوات کے تمام تحصیلوں سے قافلے شامل ہوئے اور ریلیوں کی شکل میں گراسی گراؤنڈ پہنچ گئے ، جلسے سے خطاب کرتے وہوئے علمائے کرام حافظ سیراج الدین ، مولانا فضل قدیر شاہ ، علامہ محمد رضاخان قادری ، مفتی کفایت اللہ ، مولانا بشیر احمد اور ممتاز احمد شاہ اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اسلام کے نام پر معرض وجود میں آیا اور کوئی مائی کا لعل آئین پاکستان میں تحفظ ناموس رسالت ایکٹ میں ترمیم نہیں کرسکتا ، حضورؐ نے ہمیشہ اخوت اور احترام انسانیت کا درس دیا ہے ہمارے جملہ مائل قرآن و سنت کے احکام پر عمل پیرا ہونے سے حل ہوسکتے ہیں ، عشق رسولؐکی محبت ہی اصل ایمان ہے ، انہوں نے کہا کہ حضورؐ پوری دنیا کے لئے رحمت العالمین ہیں اور اللہ کی رحمت کا سرچشمہ ہے ، حضورؐکی تعلیمات اپنا نے ہی دنیا بھر میں مثالی امن قائم ہو سکتا ہے ، وچن عزیز کے مسلمان تحفظ ناموس رسالت کے لئے مرمٹنے کے لئے ہر وقت تیار ہیں ، اسلئے حکمران کبھی بھی تحفظ ناموس رسالت ایکٹ کو چھیر نے سے باز آجائیں ورنہ کروڑوں عوام سڑکوں پر نکل آئیں گے اور ملک مزید بحرانوں کا شکار ہوجائیگا ، جلسہ کے شرکاء اسلام آباد دھرنے یں شرکت کرنے والے ورکروں اور قائدین کو خراج تحسین پیش کیااور تحفظ ناموس رسالت ایکٹ کیلئے ہر قسم قربانی دینے کا عزم کرلیا ، جلسہ کے اختتام پر شرکاء نے سوات پریس کلب تک ریلی نکالی اور نعرہ بازی کی ۔