آج کی خبریںسوات کی خبریں

فارما ڈسٹری بیوٹرز کا ڈرگ رولز 1976ایکٹ میں ترامیم کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

سوات (زما سوات ڈاٹ کام:07مئی2018) سوات فارما ڈسٹری بیوٹرز کونسل کا ڈرگ رولز 1976ایکٹ میں ترامیم کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ،مظاہرہ جلوس کی شکل میں کونسل افس ڈاکخانہ روڈ سے روانہ ہوکر پریس کلب پہنچ گئے ، سوات پریس کلب کے سامنے اپنے مطالبات کے حق میں نعرہ بازی کی ، مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جس پر مختلف قسم کے نعرے درج تھے ، مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے ایس پی ڈی سی کے صدر جہان عالم ، جنرل سیکرٹری فخر الاسلام ، شوریٰ کے ممبر زبخت مند ، حاجی فریدون کہا کہ موجودہ حکومت نے ترمیم ڈرگ ایکٹ 2017ہمیں ہر گز قابل قبول نہیں کیونکہ یہ ہمارا معاشی قتل ہے ، انہوں نے کہا کہ ہمارے ساتھ سٹوروں بہت سارے نوجوان روزگار کررہے ہیں ہمارے ساتھ ساتھ ان غریب جوانوں کے روزگارکے مواقع ختم ہوگئے ہیں اور ان کے گھروں میں فاقے ہی فاقے ہیں ،انہوں نے کہا ملاکنڈ ڈویژن میں مختلف ضلعوں شانگلہ ، بونیر ، اپر دیر ، لوئر دیر ، ملاکنڈ ایجنسی میں ڈرگیسٹ اینڈ کمیسٹ کے شٹرڈاؤن ہڑتال کی حمایت کرتے ہیں اور ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ، انہوں نے کہا کہ کہا ہم موجودہ حکومت اور اعلیٰ حکام سے اپیل کرتے ہیں کہ ڈرگ رولز 1976 ایکٹ کو اصل حالت بحال کیا جائے ، ڈسٹری بیوٹرز کا فارم 10 کے کیٹیگری سی پراجرا ء کریں ، انہوں نے کہا کہ اگر ہمارے مطالبات حل نہ کئے گئے تو کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ۔

Related Articles

Loading...
Back to top button