فضاگٹ میں ہوٹل میں رقص و شباب کی محفل پر بنڑ پولیس کا چھاپہ، چار ڈانسر لڑکیوں سمیت 18 تماش بین گرفتار
سوات (زما سوات ڈاٹ کام) فضاگٹ میں ہوٹل پر بنڑ پولیس کا چھاپہ، چار ڈانسر لڑکیوں سمیت 18 تماش بین گرفتار، مینگورہ کی بنڑ پولیس نے ایک ہوٹل پر چھاپا مار کر 4 ڈانسر لڑکیوں سمیت 18تماش بینوں کو گرفتارکرلیا۔ ڈی ایس پی سٹی ظاہر شاہ کے مطابق عوام نے شکایت کی کہ ہوٹل میں تیز میوزک کے ساتھ ڈانس پارٹی ہے، جس کی وجہ سے ان کی نیند خراب ہورہی ہے جس پر وہ علاقہ ایس ایچ او طارق خان اور نفری کے ہمراہ ہوٹل ہلز پارک فضاگٹ پہنچا، جہاں ایک ہال میں ڈانس پارٹی چل رہی تھی۔ بڑے سپیکروں پر تیز موسیقی چل رہی تھی جس کی وجہ سے انہوں نے 4 رقاصاؤں نذرانہ، شاندانہ، حنا اور نیلم ساکن بنڑ مینگورہ اور تماش بین اقبال حسین، محمد سلیم،راحت علی، جنید احمد، عبید، نعیم اللہ، زوہیب، آفتاب علی، امجد علی، داؤد خان، اسرار، مرسلین، وہاب، سلمان، عمر رحمان،شاعر،سمیع اللہ اور ہوٹل منیجر کوگرفتار کرلیا۔ پولیس نے خواتین کو دارلامان اور مردوں کو حوالات میں بند کیا، اور صبح عدالت میں پیش کیا جہاں تمام افراد کو جرمانہ کرکے رہا کردیا گیا۔