سوات کی خبریں
فضاگھٹ کے قریب ٹرک نے موٹر سائیکل سوار کو کچل دیا ، موقع پر جانبحق
سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 28 نومبر 2018ء) سوات کے مرکزی شہر مینگورہ کے نواحی علاقہ فضاگھٹ کے قریب ٹریفک حادثہ ایک نوجوان جانبحق ، ریسکیو 1122 کے مطابق فضاگھٹ کے قریب ٹرک نے موٹر سایئکل کو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں ایک نوجوان نیازاحمد ولد شریف سکنہ خواجہ اباد جاںبحق جبکہ شیراز زخمی ہوگیا دونوں کو ریسکیو 1122 نے سیدو شریف ہسپتال منتقل کردیا ۔