آج کی خبریںسوات کی خبریں

فضل حکیم خان کا وبائی بخار سے متاثرہ علاقہ کا انتظامیہ اور محکمہ صحت کے حکام سمیت ہمگامی دورہ

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، 21 آگست 2018ء) ممبر صوبائی اسمبلی فضل حکیم خان کا فیض آباد سیدوشریف کا ہنگامی دورہ ، وبائی بخار سے متاثرہ علاقے کا انتظامیہ اور محکمہ صحت کے حکام کے ساتھ دورہ کیا ، ان کے ہمراہ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر امیر علی شاہ ،ڈی ایچ او سوات اورمحکمہ صحت کے دوسرے حکام بھی تھے اس موقع پر فضل حکیم خان نے محکمہ صحت کے حکام کوسختی سے ہدایت کی کہ اس علاقے میں فوری طور ایمرجنسی نافذ کیا جائے ، بخار کے وباء سے متاثرہ مریضوں کے لئے ایمرجنسی بنیادوں پر ہیلتھ سنٹر قائم کیجائے جو دن رات کام کرے تاکہ فوری طور پر اس مسئلہ کا حل نکل سکے اور عوام کو موقع پر ہی ریلیف مل سکے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر اور محکمہ صحت کے حکام نے فضل حکیم خان کو یقین دہانی کرادی کہ بخار کے وباء پر قابو پانے کے لئے ہم ایمرجنسی بنیادوں پر اقدامات کررہے ہیں اور جلد ہی اس وباء پر قابو پالیں گے ، حکام نے یہ بھی کہا کہ علاقے میں متاثرہ مریضوں کے علاج کے لئے خاطر خواہ طبی سہولیات فراہم کررہے ہیں اور مچھر مار اور دیگر قسم کے سپرے بھی علاقہ میں کیا جارہا ہے فضل حکیم خان نے کہا کہ عوام کو ریلیف اور سہولت دینا ہمارا فرض ہے انہوں نے کہا کہ وہ عوام کے منتخب نمائندے کی حثیت سے اپنا فرض کو احسن طریقے سے پورا کریں گے انہوں نے کہا کہ جہاں بھی عوام کو مشکلات اور مسائل ہوں ان کے حل کے لئے فوری اقدامات کریں گے۔

Related Articles

Loading...
Back to top button