فوادچوہدری نے سوات پریس کلب آمد کی دعوت قبول کرلی،ملک بھر کے صحافیوں کیلئے صحت کارڈ کی فراہمی کا اعلان
سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، 13 ستمبر 2018ء) مرکزی حکومت کے ملک بھرکے صحافیوں کو صحت کارڈ کی فراہمی اور تین ماہ میں کارکن صحافیوں کیلئے آزاد اور مضبوط اتھارٹی کے قیام کا اعلان ، میڈیا ہاؤس مالکان کارکنوں کو تنخواہوں کی ادائیگی یقینی بنائے، اس بات کا علان وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے فیڈرل یونین آف جرنلسٹ کے وفد سے اسلام آباد میں گفتگو کرتے ہوئے کیا وفد کی قیادت پی ایف یو جے کے مرکزی صدر پرویزشوکت کررہے تھے ، وفد میں ایگزیکٹیو کونسل کے ممبر ضیاء الحق ، سوا ت پریس کلب کے چیئرمین شہزادعالم ، راولپنڈی یونین آف جرنلسٹ کے صدر مسلم ، کراچی یونین آف جرنلسٹ کے صدراور راجہ ٹور سمیت دیگر بھی موجود تھے ، اس موقع پر پرویز شوکت نے فواد چوہدری کو صحافیوں کے مسائل سے اگاہ کیا ، اور کارکن صحافیوں کے ساتھ مالکان کے روارکھے گئے نروا سکوک پر تفصیلی گفتگو کی جس پر فواد چوہدری نے کہا کہ ملک بھر کے صحافیوں کے مسائل سے بخوبی اگاہ ہواور مالکان کارکن صحافیوں کا جو استحصال کررہے ہیں اس سلسلے میں میں ہنگامی بنیادوں پر اصلاحات لارہے ہیں اور آئندہ تین ماہ میں ایک ایسی اتھارٹی کا قیام عمل میں لارہے ہیں جس سے کارکن صحافیوں کے مشکلات ختم ہو جائیں گے ، انہوں نے کہا کہ فوری طور پر ملک کے تمام پریس کلب کے ممبران اور پی ایف یو جے کے کارکنوں کیلئے صحت کارڈ کی فراہمی کی ہدایت جاری کردی ہے تاکہ ان کے علاج ومعالجے کو مفت کیا جائیں اور اس کارڈ سے وہ پانچ لاکھ روپے تک مفت علاج کراسکیں گے ، انہوں نے میڈیا ہاؤس مالکان کو کارکن صحافیوں کی باقاعدگی سے تنخواہوں کی فراہمی کے لئے خطوط ارسال کر دیئے ہیں ، اور ایک ایسی پالیسی بنائی جا رہی ہے جس سے تمام کارکنوں کو ماہانہ باقاعدگی سے تنخواہیں مل سکیں انہوں نے کہا کہ صحافیوں کے بچوں کیلئے مفت تعلیم کی فراہمی بھی اولین ترجیح ہے اسکے لئے اقدامات اٹھا ئے جائینگے ، انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت عمران خان کی قیادت میں مظلوم اور بے سہارا لوگوں کے ساتھ کھڑی ہوگی تاکہ وہ خود کو کمزور نہ سمجھیں ، اس موقع پر ضیاء الحق کی دعوت پشاور اور شہزاد عالم کی سوات پریس کلب دورے کی دعوت قبول کرتے ہوئے آئندہ چند ماہ میں دورہ کرنے کی یقین دہانی کرائی اخر میں پرویز شوکت نے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات کا شکریہ ادا کیا ۔