فوڈاتھارٹی کی کاروائی، ہسپتال میں واقع کینٹین کو زائدالمیعاد اشیاء فروخت کرنے پر سیل کردیا گیا
سوات ( زما سوات ڈاٹ کام) فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی سوات ٹیم کی جانب سے ضلع سوات میں ہسپتالوں میں قائم کینٹینز کی باقاعدہ انسپکشنز شروع کردی گئی ہے۔ گزشتہ دنوں مختلف ہسپتالوں میں قائم کینٹینز اور چائے خانوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ انسپکشنز کے دوران ایک ہسپتال کے کینٹین میں بھاری مقدار میں زائدالمیعاد خوراکی اشیاء برآمد کیا گیا۔ زائدالمیعاد اشیاء کو تحویل میں لے کر کینٹین سیل کرتے ہوئے مالک کے خلاف فوڈسیفٹی ایکٹ کے تحت کاروائی شروع کردی گئی ہے۔ انسپکشن کے دوران سیدوشریف میں بھی واقع ایک اور ہاسپتال کینٹین کا معائنہ کیا گیا اور حفظان صحت کے اصولوں کے خلاف ورزی پر جرمانہ عائد کیا گیا۔ ہسپتالوں میں واقع کینٹین انسپکشن مہم کے حوالے سے ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ اتھارٹی اسد قاسم کا کہنا تھا کہ انسپکشن کا سلسلہ جاری رہے گا۔ انہوں نے عوام سے شکایت کی صورت میں فوڈ اتھارٹی سے رجوع کرنے کی اپیل کی ہے۔