آج کی خبریںسوات کی خبریں

قصور میں معصوم زینب کا قتل،سوات میں سماجی تنظیموں کی جانب سے احتجاج

سوات(زما سوات ڈاٹ کام:12جنوری2017)سیدو شریف میں فریندز فار دی نیڈی تنظیم کی جانب سے زینب کے قتل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں مقامی لوگوں سمیت ضلعی کونسلر امیر زیب شہر یار ،تحصیل کونسلر ڈاکٹر خالد محمود خالد ،ضیاء الحق اور شوکت علی نے شرکت کی،مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ صرف قصور کا واقعہ نہیں خیبر پختونخواہ میں بھی اس طرح کے واقعات ہو رہے ہیں جن میں مشعال خان ،ڈاکٹر واجد علی ،بریخنہ اور دیگر مثالیں موجود ہے اور یہ ہمارے بچوں کو تعلیم سے محروم رکھنے کی ایک گھناؤنی کو شش ہے جس پر حکومت نے خاموشی اختیار کر رکھی ہے اس موقع پر انہوں نے معصوم زینب کے قاتلوں کی گرفتار ی اور انہیں نشان عبرت بنانے کا مطالبہ کیا اور یہ بھی مطالبہ کیا کہ حکومت اس سلسلے میں موثر قانون سازی کرتے ہوئے اس جرم کیلئے سزا ئے موت تجویز کریں،مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اُٹھا رکھے تھے جس پر نعرے درج تھے۔

Related Articles

Loading...
Back to top button