آج کی خبریںسوات کی خبریں

قیام امن کے لئے کڑے امتحان سے ایک بار ہو کر گزرے ہیں،فضل حکیم

کہنا ہے کہ سوات کے عوام کے حقوق کا ہر فورم پر دفاع کریں گے، دائمی امن کے لئے پوری قوم متحد ہے، قیام امن کے لئے کڑے امتحان سے ایک بار ہو کر گزرے ہیں، دوبارہ ایسی صورتحال پیدا ہونے نہیں  دیں گے، ادارے مکمل متحرک ہیں، قوم اداروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، باہمی اعتماد و اتفاق سے تخریب کار عناصر کا راستہ روکیں گے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک اخباری بیان میں کیا ہے۔ چئیرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان یوسفزئی کا کہنا ہے کہ امن اولین ترجیح ہے، دائمی امن کے لئے بھرپور کوششیں ہورہی ہیں، سیاست بعد میں ہوتی رہے گی۔ ایم پی اے فضل حکیم خان یوسفزئی کا کہنا ہے کہ سوات میں صورتحال کے حوالے سے ادارے کام کررہے ہیں اور ایسے منصوبہ بندی کے تحت اقدامات ہورہے ہیں کہ نہ ہی آپریشن کی ضرورت پڑے اور نہ ہی چیک پوسٹوں کے قیام کی ضرورت آئے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ اداروں پر اعتماد بحال رکھیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کی قیادت میں صوبے کے حقوق کے حوالے سے ہر فورم پر آواز اٹھائی جارہی ہے اور اس سلسلے میں کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ ان کا کہنا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے بدامنی کی اس نئی لہر کا بھی مکمل خاتمہ کرنا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ سوات بھی ہمارا ہے اور ادارے بھی ہمارے ہیں، باہمی اعتماد اور اتفاق سے یک جان ہو کر ہر قسم کے صورتحال کا مقابلہ کریں گے۔

Related Articles

Loading...
Back to top button