مئیر شاہد علی کا آگ سے متاثرہ مختلف پہاڑی علاقوں کا دورہ
سوات ( زما سوات ڈاٹ کام) میئر شاہد علی کا آگ سے متاثرہ مختلف پہاڑی علاقوں کا دورہ، شاہد علی نے متاثرہ علاقوں میں آگ سے ہونے والی تباہی کا جائزہ لیا اور متعلقہ حکام کو آگ پر قابو پانے کی ہدایت کی انہوں نے آتشزدگی سے جنگلات کی تباہی پر افسوس کا اظہار کیا تفصیلات کے مطابق سٹی میئر سوات شاہد علی خان نے جنگلات میں لگی گ سے متاثرہ پہاڑی علاقوں کا دورہ کیا اور نقصانات کا جائزہ لیا انہوں نے جنگلات اور جنگلی حیات کی تباہی پرا فسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس طرح کے واقعات کے روک تھام پر زور دیا میئر شاہد علی نے پٹھانے گنبد میرہ، سیگرام کبل اور دیگر متاثرہ علاقوں میں جا کر صورتحال کا جائزہ لیااس موقع پر متعلقہ حکام بھی ان کے ہمراہ تھے انہوں نے حکام کو ہدایت کی کہ جنگلات اور املاک کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے،اور آگ کو مزید پھیلنے سے روکا جائے اور جلد از جلد آگ پر قابو پانے کیلئے تمام تر اقدامات اُٹھائے جائیں۔