آج کی خبریںسوات کی خبریں

مدین، ڈائنا گاڑی کھائی میں جا گری، ہیڈ ٹیچر سمیت تین افراد جاں بحق

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) مدین کے علاقہ شاہ گرام میں ڈائنا گاڑی کھائی میں گرنے سے ہیڈ ٹیچر سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق سوات کی تحصیل بحرین کے علاقہ مدین شاہ گرام میں ٹی ایم اے چیک پوسٹ کے قریب ایک ڈائنا گاڑی بریک فیل ہونے کی وجہ سے کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوارگورنمنٹ پرائمری سکول شاہ گرام کے ہیڈ ٹیچر شمس الہادی ولد فضل غنی سکنہ شگئی شاہ گرام ،ڈرائیور نوید اللہ ولدعمرا خان سکنہ درب شاہ گرام موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ رفیق احمد ولد محمد جان سکنہ ٹانگار اور سید ہدایت شاہ ولد رحم گل زخمی ہوگئے جنہیں مدین اسپتال اور بعد ازاں سیدو شریف اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں پر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے رفیق احمد چل بسے۔مدین پولیس نے رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

Related Articles

Loading...
Back to top button