سوات کی خبریں

مدین میں طلباء پر قبرستان کی دیوار گرگئی،ایک طالب علم جان بحق جبکہ ساتھی زخمی

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 20 دسمبر 2018ء) سوات کے سیاحتی علاقہ مدین میں طلباء پر قبرستان کی دیوار گرگئی جس کے نتیجے میں ایک طالب علم جانبحق جبکہ اس کا ساتھی زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق مدین میں سکول کے دو طالب علم قبرستان کی دیوار پر چھڑ رہے تھے کہ اچانک اُن پر دیوار آگری جس کے نتیجہ میں سلیم نامی طلب علم زخمی جبکہ صدام جانبحق ہوگیا دونوں طلباء نہم کلاس میں پڑھتے تھے، پولیس کے مطابق طلباء چھٹی کے بعد گھر جارہے تھے۔

Related Articles

Loading...
Back to top button