آج کی خبریںسوات کی خبریں
مدین پولیس کی خصوصی ٹیم نے ڈکیت گروپ کے سرغنہ کو گرفتارکرلیا
سوات (زما سوات ڈاٹ کام:07فروری2018)تھانہ مدین کی حدود میں پلانٹ ،مکانوں اوردکانوں سے ڈکیتی کرنے والے واقعے کا فوری طور پر سختی سے نوٹس لیتے ہوئے DPO کیپٹن(ر)واحد محمود نےSPاپر سوات مشتاق، DSPمدین اورSHO تھانہ مدین انسپکٹر محمد ایازپر مشتمل تفتیشی ٹیم تشکیل دے کر جلد سے جلد ملزم کی گرفتاری اور لوٹی گئی سامان کی برآمدگی کا ہدف دیا۔تفتیشی ٹیم نے جدید طریقہ ہائے تفتیش کو بروئے کار لاتے ہوئے ملزم قادر خان ولدمیاں صبرجان سکنہ رحیم آباد مدین تک رسائی حاصل کر کے ڈکیت کو گرفتار کر لیا ۔ ملزم کی نشان دہی پر زیر استعما ل سوزوکی لوٹی جانے وا لے سریاں،سپرپارٹس سامان اور واردات میں استمال ہونے والی گاڑی بھی برآمدکر لی گئی۔