آج کی خبریںسوات کی خبریں

مردہ جانور کا گوشت فروخت کرنے والا گرفتار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام ) کانجو میں مردہ جانور کو ذبح کرنے والا شخص گرفتارکرلیا گیا جبکہ فروخت کرنے والے دکان کو بھی سیل کردیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر کبل عامر علی شاہ نے ایک اطلاع ملنے پر کانجو شاہی بازار میں کارروائی کی جہاں پر ایک شخص سوزوکی میں مردہ جانور کو زبح کرکے اس کا گوشت دکانداروں پر فروخت کررہا ہے جسے رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا، اسسٹنٹ کمشنر کبل عامر علی شاہ کے مطابق مبارک مہینے میں بعض  لالچی قصاب مردہ جانور فروخت کرکے اس مقدس مہینے کے تقدص کو پامال کر رہے ہیں،بعض لالچی قصاب چند ٹکوں کی خاطر لوگوں کو  لوٹنے میں مصروف تھے،ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر دیا گیا۔کارروائی کے دوران مردہ جانور کو گوشت فروخت کرنے والا دکاندار گرفتار جبکہ اس کی دکان سیل کردی گئی۔

Related Articles

Loading...
Back to top button