آج کی خبریںملاکنڈ بھر سے

ملاکنڈ یونیورسٹی کے پر وفیسر عبدالحسیب طالبہ کے ساتھ مبینہ طور پر جنسی ہراسگی کے الزام میں گرفتار۔ 

تفصیلات کیمطابق ملاکنڈ یو نیورسٹی کے پاکستان سٹڈی کے پر وفیسر عبدالحسیب کا طالبہ کے ساتھ مبینہ طور پر جنسی ہراسگی کے الزام میں ملاکنڈ لیویز نے گرفتار کر لیا۔ ملاکنڈ لیویز نے ملاکنڈ یونیورسٹی پاکستان سٹڈی کے پروفیسر عبدالحسیب کیخلاف مبینہ طور پر جنسی ہراسگی زیر دفعہ 506/354/452/511/365bدرج کرلیا۔درج ایف آئی آرمیں ملاکنڈ یونیورسٹی کے طالبہ مسماۃ (ح،گ)نے موقف اختیار کیاکہ ”پروفیسر عبدالحسیب کئی مہینوں سے میرا پیچھا کرر ہے۔اور مختلف طریقوں سے مجھے تنگ اور جنسی ہراسگی کرنے کی کوشش کررہاہے۔مختلف اوقات میں مختلف زرائع سے میری نگرانی معلومات کررہاتھا۔ملزم بالاکے بارے ملاکنڈ یونیورسٹی کے پرووسٹ ڈاکٹر یوسف کو زبانی شکایت /کمپلینٹ بھی کی ہے۔“درج ایف آئی آر کیمطابق پروفیسر عبدالحسیب نے متاثرہ طالبہ کے گھر اندر داخل ہوکر اہل خانہ کی موجود گی میں طالبہ کو اغواکرنیکی کوشش بھی کی ہے۔طالبہ کو سنگین قسم کی دھمکیاں بھی دی ہیں۔واضح رہے کہ پروفیسر عبدالحسیب اساتذہ تنظیم ملاکنڈ یونیورسٹی ٹیچر ایسوسی ایشن (میوٹا)کے سیکرٹری اطلاعات بھی ہیں۔دوسری جانب ملاکنڈ یونیورسٹی واقعہ پر یونیورسٹی انتطامیہ کا تاحال کوئی موقف سامنے نہیں آیاہے۔ سماجی اور طلبہ تنظیموں نے آئندہ کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے چکدرہ پل چوکئی میں آج 2بجے اجلاس طلب کرلیاہے.

Related Articles

Loading...
Back to top button