آج کی خبریںسوات کی خبریں
ملک بھر میں شدید گرمی ، جشن آزادی کی چھٹی منانے کیلئے سیاح سوات پہنچ گئے
سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، 13 آگست 2018ء) ملک بھر میں گرمی کی شدید لہر کے باعث بیشتر علاقوں سے لوگ یوم آزادی کی چھٹی منانے کیلئے سوات امڈ آئے یوم آزادی کے موقع پر سیاحت کی غرض سے کثیر تعداد میں لوگ سوات پہنچنا شروع ہوگئے ہیں ۔ کالام ، بحرین ، مدین ، میاندم ، ملم جبہ اور مرغزار سمیت دیگر سیاحتی مقامات پر سیاحوں کی کثیرتعداد میں آمد تاحال جاری ہے ۔ سیاحوں کا کہنا ہے کہ وہ جشن آزادی کی چھٹی سوات کے یخ بستہ ہواؤں میں گزاریں گے ۔