آج کی خبریںقومی خبریں

ملک میں مہنگائی کی وجہ (ن) لیگ کی قیادت ہے، فواد چوہدری

جہلم (ویب ڈیسک ) مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کی جانب سے مہنگائی کے حوالے سے تنقید کے جواب میں فواد چوہدری نے کہا کہ پہلے آپ آسٹریلیا سے اورآپ کی لیڈرشپ لندن سے واپس تشریف لائیں، متوسط طبقے کے غم میں آپ جتنے بے حال ہیں وہ عوام کو پتہ ہے۔
فواد چوہدری نے مریم اورنگزیب کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں مہنگائی کی وجہ آپ کی قیادت ہے جنہوں نے قرضوں میں ملک کو ڈبویا، ملک سے ڈالر باہر منتقل کئے، معاشی عدم استحکام سے نکلنا اہم ہے لیکن آپ یہ سبق نہ پڑھائیں۔

Related Articles

Loading...
Back to top button