آج کی خبریںسوات کی خبریں
منسٹری آف کامرس کی جانب سے سوات میں مستقل دفتر کے قیام کی منظوری
سوات (زما سوات ڈاٹ کام :08دسمبر2017ء)سوات کی فارسٹ، زرعی، صنعتی، دستکاریوں اور دیگر اشیاکی تجارت کی برآمدات بڑھانے کے لئے منسٹری آف کامرس کی جانب سے سوات میں مستقل دفتر کے قیام کی منظوری ہو چکی ہے۔ ان خیالات کا اظہار ایم این اے مسرت احمد زیب نے ٹریڈ ڈیو یلپمنٹ اتھارٹی پاکستان کے زیر اہتمام تین روزہ سیمنار کے دوسرے روز مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔ اس سیمینار کا عنوان تھا Crafts of Swat””مقررین نے سوات میں دستکاریوں کی موجودہ صورتحال، معاشی اہمیت اور برآمدات میں ان کے کردار پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔ انھوں نے کہا کہ سیاحت کے علاوہ دستکاریاں اور زرعی اور فروٹ کی پیدا وار پر اگر توجہ دی گئی، تو یہاں کے لوگ معاشی آسودگی حاصل کر سکتے ہیں۔