آج کی خبریںسوات کی خبریں
منظور پشتین کے خلاف پاکستان زندہ باد تحریک کا جلسہ
سوات (زما سوات ڈاٹ کام:20اپریل2018) پاکستان زندہ باد ریلی ، پریس کلب کے سامنے مظاہرہ ، گذشتہ روز مینگورہ میں پاکستان زندہ باد ریلی کا انعقاد کیا گیا ، ریلی جلوس کی شکل میں سوات پریس کلب پہنچ گئی اور سوات پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں بڑی تعداد میں سوات کے عوام نے شرکت کی ، مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے اعجاز خان مٹہ ، سپین خان اور مفتی مجید اللہ نے کہا کہ منظور پشتین سوات میں کس حیثیت سے یہاں آرہا ہے اور ان کے مقاصد کیا ہے ، جس سے ملک میں ہشت گردی کی خطرات پیدا ہوتے ہیں جیسے ماضی میں فضل اللہ ، صوفی محمد نے سوات کے لوگو ں کو ورغلایا ، اسی طرح یہاں کے لوگوں کے لئے مزید خطرات پیدا کرنے کیلئے یہاں پر منظور پشتین کا آنا بالکل بھی منظور نہیں ۔