آج کی خبریںسوات کی خبریں

موبائل فون کمپنیوں کی جانب سے مختلف بازاروں، گلی محلوں اور گھر گھر سموں کی فروخت کرنے پرپابندی

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ) مجسٹریٹ سوات ڈاکٹر قاسم علی خان نے موبائل فون کمپنیوں کی جانب سے مختلف بازاروں، گلی محلوں اور گھر گھر سموں کی فروخت کرنے پر ضابطہ فوجداری کے دفعہ 144 کے تحت دو ماہ کیلئے مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ جعلی فنگر پرنٹس کے ذریعے غیر قانونی طور پر چالو سم کارڈ بھتہ خوری، بینک فراڈ اور دہشت گردی جیسے جرائم میں استعمال ہوتے ہیں اور خدشہ ہے کہ سم کارڈ کے غیر قانونی کاروبار سے امن و امان کی سنگین صورتحال پیدا ہو سکتی ہے ضلع سوات کے دائرہ اختیار میں موجود تمام افراد، دکانداروں اور اداروں کو متعلقہ ریگولیرٹی اتھارٹی سے مناسب اجازت کے بغیر سم کارڈز کی فروخت، تقسیم یا سہولت فراہم کرنے سے منع کیا گیا ہے۔خلاف ورزی پر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Related Articles

Loading...
Back to top button