موجودہ حکومت اپنی مدت پوری نہیں کرے گی، میاں افتخار حسین
سوات(زما سوات ڈاٹ کام) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ حکومت نے ملاکنڈ ڈویژن میں ٹیکس کے نفاذ کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں، ریاستی معاہدے کے باوجود بھی سوات میں ٹیکس بلاجواز ہے ، ٹیکس کے نفاذ سے عوامی ردعمل سے نیا تنازع کھڑا ہوگا ۔سوات میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے میاں افتخار حسین نے کہا کہ تجاوزات کی آڑ میں سوات کی سیاحت کو تباہ کیا جا رہاہے۔افغانستان میں اقوام عالم نے نیا کھیل شروع کررکھا ہے،انہوں نے کہا کہ افغانستان میں امن کے خواہاں ہیں ، افغانستان کو فیصلوں میں اختیار اور خوراک کا انتظام کیا جائے،دہشت گرد دوبارہ منظم اور بھتہ خوری عام ہورہی ہے، لگتا ہے عمران نیازی کا لاڈلہ اب نہیں رہا،انہوں نے کہا کہ اس وقت فیصلے جادو منتر پر چلنے لگے ہیں، اداروں اور عمران خان میں بداعتمادی پیدا ہوگئی ہے، عمران موجودہ مدت اقتدار پوری کرے تو بڑا کارنامہ ہوگا،ملک میں آئین کی بالادستی ہو تو ملک میں استحکام آئے گا،انہوں نے مزید کہا کہ ایسے معاہدے ہونے چاہیے جس پر عملدر آمد ہو،آئین سے ماورا کوئی فیصلہ نہ ہو تو بہتری آسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم دہشت گردی کے خلاف ہے اور کسی کا خون نہیں بہنا چاہے ، حالات بتارہے ہیں کہ موجودہ حکومت اپنی مدت نہیں پورے کرے گی بداعتمادی کے آثار بتارہے ہیں کہ حکومت وقت سے پہلے ختم ہوجائے گی۔اگر حکومت وقت پورا بھی کرہے تو یہ حکومت ناجائز ہی رہے گی ۔انتخابات کی صورت میں جو بھی حکومت آئے مہنگائی کنٹرول ہوگی۔